غداری کیس،رضا بشیر پرویز مشرف کے وکیل دفاع مقرر

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں رضا بشیر ایڈووکیٹ کو مقدمے میں سابق صدر پر ویز مشرف کا وکیلِ دفاع مقررکرتے ہوئے وزارت قانون کو وکیل کے اخراجات کی ادائیگی کی ہدایت کردی،جمعرات کوجسٹس طاہرہ صفدر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی،سماعت کے آغاز میں سیکریٹری قانون عدالت میں پیش ہوئے اور پرویز مشرف کا وکیل دفاع مقرر کرنے کے لیے 14 وکلا کے ناموں پر مشتمل فہرست عدالت میں جمع کروائی، جن میں اختر شاہ ایڈووکیٹ اور ارم شاہین کے نام بھی شامل تھے،سرکاری پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ فہرست میں شامل کسی نام پر اعتراض نہیں، ملزم کے لیے وکیل مقرر کرنا عدالت کی صوابدید ہے،جسٹس طاہرہ صفدر نے ریمارکس دیے کہ وزارت قانون کی جانب سے 14 ناموں کی فہرست دی گئی ہے لیکن فہرست میں سے کسی ایک نام کا انتخاب عدالت کرے گی،جسٹس طاہرہ صفدر نے مزید ریمارکس دیے کہ آج ہی مشرف کے دفاع اور 342 کے بیان کے لیے وکیل مقرر کریں گے،پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کے مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے مسلسل غیر حاضر رہنے پر سابق صدر کے دفاع کا حق ختم کرتے ہوئے اْن کے وکیل کو کیس کی مزید پیروی سے روک دیا تھا،جس کے بعد عدالت نے پرویز مشرف کا نیا وکیلِ دفاع مقرر کرنے کے لیے وزارت قانون سے وکلا کی فہرست مانگی تھی جسے سیکریٹری قانون نے جمع کروایا،مذکورہ فہرست میں سے خصوصی عدالت نے وکیل رضا بشیر کو سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کا وکیلِ دفاع مقرر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی،سماعت کے بعد جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق رضا بشیر کے وکیل دفاع مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن آئندہ 3 روز میں جاری کر دیا جائے گا جبکہ وزارت قانون نے رضا بشیر کے اخراجات ادا کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...