منور ظریف کے اکلوتے بیٹے فیصل منور مراکش میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ماضی کے معروف کامیڈین منور ظریف کے صاحبزادے فیصل منور ظریف مراکش میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ ذرائع کے مطابق وہ معروف کامیڈین کے اکلوتے بیٹے تھے۔ فیصل کی میت کو کل یا پرسوں وطن لایا جائے گا۔ فیصل کی تدفین بی بی پاکدامن سے ملحقہ قبرستان میں منور ظریف کے پہلو میں کی جائے گی۔ فیصل منور ظریف نے اگست 1993 میں فلم پتر منور ظریف دا میں ریما کے مقابل کام کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...