بھارت اسرائیل ، فرانس ، برطانیہ اور روس سے کلسٹر بم خریدنے والا نمایاں ملک بن گیا

نئی دہلی (نیٹ نیوز) نیا بھر میں تباہی پھیلان والے کسٹر بموں کی تجارت عروج پر ہے۔ بھارت کلسٹر بموں کا ایک نمایاں خریدار ہے جو اسرائیل‘ روس‘ برطانیہ اور فرانس سے کلسٹر بم خریدتا ہے۔ دستیاب اطلاعات کے مطابق 12 ممالک 50 سے زائد اقسام کے کلسٹر بم تیار اور فروخت کر رہے ہیں۔ ان کلسٹر بموں کے خریدار ملکوں کی تعداد 58 سے زائد ہے‘ تاہم کلسٹر بموں کی عالمی تجارت کے حقیقی اعدادوشمار کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔بھارت کشمیریوں کے خلاف وہی بم استعمال کر رہا ہے جو شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے شام میں کئے تھے۔ کلسٹر بم‘ میزائل اور راکٹ اسلحے کی بین الاقوامی نمائشوں کا لازمی حصہ سمجھے جاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن