انقرہ (اے پی پی) ترکی کے دارالحکومت استنبول میں مقیم شامی مہاجرین کو آئندہ منگل تک شہر چھوڑنے کی مہلت دی گئی ہے جس کے بعد انہیں زبردستی ترکی بدر کر دیا جائے گا۔ترک حکام نے استنبول میں غیر اندارج شدہ مہاجرین کو کہا ہے کہ جن صوبوں میں ان کے ناموں کا اندارج کیا گیا تھا وہ ان صوبوں میں لوٹ جائیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مہاجرین کو زبردستی شام کے صوبے ادلب بھیجا جا رہا ہے جہاں پر حالیہ دنوں میں لڑائی میں تیزی آئی ہے۔
استنبول میں مقیم غیر رجسٹرڈ شامی مہاجرین کو آئندہ منگل تک شہر چھوڑنے کی مہلت
Aug 23, 2019