لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلش فاسٹ بائولر جوفرا آرچر کی تباہ کن بائولنگ کے سبب آسٹریلوی ٹیم لیڈز میں انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 179رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ ڈیوڈ وارنر 61 ‘عثمان خواجہ 8 ‘لیبو شانگے چوہتررنز پر آئوٹ ہوئے۔ جوفراآرچر نے چھ ‘ سٹورٹ براڈ نے دو ‘کرس ووکس اور بین سٹوکس نے ایک ایک کھلاڑی کوآئوٹ کیا ۔ بارش کی وجہ سے پہلے دن 52.1اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔
لیڈزٹیسٹ :جوفراآرچر کی تباہ کن بائولنگ آسٹریلوی ٹیم 179رنز پر ڈھیر
Aug 23, 2019