لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پاس فنڈز کی کمی ، آفیشل ویب سائٹ بند کر دی گئی ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی آفیشل ویب سائٹ کا اکاونٹ معطل کر دیا گیا ہے۔ہاکی فیڈریشن نے ویب سائٹ ہوسٹنگ کی سالانہ فیس ادا نہیں کی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپئین آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ رقم کی ادائیگی کے لیے چیک دیا تھا لیکن دستخط کا مسئلہ آرہا ہے۔جلد ویب سائٹ کو بحال کروا لیا جائیگا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پاس فنڈز کی کمی ، آفیشل ویب سائٹ بند
Aug 23, 2019