سکیورٹی صورتحال ‘پاکستان‘ بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی نومبر تک ملتوی

لاہور(نمائندہ سپورٹس+نمائندہ سپورٹس ) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے اگلے ماہ اسلام آباد میں ہونیوالی پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی کو نومبر تک ملتوی کردیا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ایشیا اوشینا زون گروپ ون کی ٹائی 14 اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں طے تھی۔آئی ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجودہ سکیورٹی صورتحال کو دیکھ کر ڈیوس کپ ٹائی کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان 9 ستمبر تک کردیا جائیگا۔ پاکستان کے اعصام الحق نے کہا کہ ٹائی نیوٹرل وینیو پر شفٹ ہونے سے بہتر ہے دو ماہ کیلئے ملتوی کردیا گیا، اس دوران کشیدگی بھی کم ہوجائیگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...