چھٹے نمبر پر بیٹنگ کی وجہ سے بڑی اننگز کھیلنے کا موقع نہیں ملتا: اسد شفیق

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیسٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے کہا ہے کہ 6سال چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرتا رہا ہوں، اس پوزیشن پر بڑی اننگز کھیلنے کا موقع نہیں ملتا۔ پاکستان ٹیم کی ٹیسٹ مصروفیات کم ہونے کی وجہ سے کرکٹ کی کمی محسوس ہوئی، ڈومیسٹک مقابلے بھی نہ ہوں تو فارم اور فٹنس برقرار رکھنے میں دشواری ہوتی ہے،اپنے طور پر کلب کرکٹ میں مصروف رہتے ہوئے خود کو تیار رکھنے کی کوشش کی ہے۔ ٹیم کیلئے پرفارم کرنے کی کوشش کرتا رہا ہوں۔ یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹاپ آرڈر میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، کوشش کروں گا کہ اوسط بھی بہتر ہو، دباؤ تو محسوس نہیں کرتے لیکن سینئرز کے جانے کے بعد اظہر علی اور مجھ پر ذمہ داری بڑھ گئی ہے،سینئرز کا خلا پرکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پرِی سیزن کیمپ میں فٹنس پر توجہ ہوگی، مصباح کے کوچ بنانے پر میری رائے کچھ نہیں پی سی بی کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے، مصباح کیساتھ کھیل چکا ہوں، سابق کپتان کا رویہ کبھی سخت نہیں لگا ۔لیکن وہ ڈسپلن پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...