دبئی(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی اور ان کی اہلیہ نئی نویلی شادی کے بعد خبروں میں خوب ان ہیں، دونوں کا 20اگست کو دبئی کے اٹلانٹس پام ہوٹل میں شادی کے بعد گزشتہ روز ولیمہ ہوا۔شادی کے بعد گزشتہ روز حسن اور سامعہ نے سوشل سائٹ انسٹا گرام پر کم وبیش ایک جیسی تصاویر شیئر کیں۔ان تصاویر میں حسن اور سامعہ نے سفید ٹی شرٹ کے ساتھ بلیک پینٹ کا انتخاب کیا،دونوں کی شرٹس پر قومی ٹیم میں حسن کو دیے جانے والا آفیشل نمبر 32 درج ہے۔نئے نویلے جوڑے نے ایک دوسرے سے محبت کے اظہار کیلئے شرٹس پر ایک دوسرے کو ملکہ اور بادشاہ کا خطاب بھی دے رکھا ہے۔