لاہور (نمائندہ خصوصی)او لاہور بی اے ناصر نے کہا ہے کہ ملی اتحاد کی طاقت سے دنیا کو دکھانا ہے کہ ہم سب ایک ہیں۔ محرم الحرام میں بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کیلئے علما اور مشائخ اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ فرقہ ورانہ تقاریر، لاؤڈ سپیکر کیخلاف قانون استعمال سے گریز کیا جائے۔ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں محرم الحرام کے سلسلے میں ضلعی امن کمیٹی لاہور کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن ہماری صفوں میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ ہمیں دشمن کی کسی بھی ایسے سازش اور ناپاک ارادوں کو مل کر ناکام بنانا ہے۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن انعام وحید، ایس ایس پیز نے شرکت کی۔ پیر عثمان نوری، لیاقت صدیقی، مولانا شریف الدین، شکیل الرحمان ناصر، حافظ بابر رحیمی، خواجہ بشارت کربلائی، توقیر حسین بابا، آغا شاہ حسین قزلباش، حافظ کاظم رضا نقوی ، مشتاق حسین جعفری سمیت کمیٹی کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔