اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے آغاز پر ملا جلا رجحان موجود ہے۔
جمعہ کے روز مارکیٹ 31 ہزار 884 کی سطح پرکھلی اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کاروبار میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ 100 انڈیکس 20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 31 ہزار 864 کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔
یاد رہے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔
جمعرات کے روز مارکیٹ 30 ہزار 972 کی سطح پر کھلی اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 190.26 پوائنٹس اضافے کے بعد 31 ہزار 163 کی سطح پر پہنچ گئی۔
بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان قائم رہا اورکاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 911 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 31 ہزار 884 کی سطح پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 176,016,850 حصص کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 6,898,642,933 بنتی ہے۔