کراچی (نیوز رپورٹر)کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت محر م الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے اور عزاداراں کو مجالس اور جلوس کے راستوں پرحفاظت کو یقینی بنانے اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلیے متعلقہ اداروں و افسران اور شیعہ علماء کے ساتھ مشترکہ اجلاس سندھ بوائز اسکائوٹس ایسوسیشن کے آڈیٹوریم میںمنعقد ہوا جس میں تمام ڈپٹی کمشنرز، ڈی آ ٓئی جیز سائوتھ شرجیل کھرل، ڈاکٹر عامر فاروقی، ایسٹ،رینجرز کے کرنل ناصر بنگش کے ایم سی، سندھ سالڈ ویسٹ، کے الیٹرک، واٹر بورڈ،اسکائوٹس ، اور دیگر اداروں کے نمائندوں اورشیعہ علماء بشمول سید شبر رضا، فوکل پرسن سندھ ا ایڈیشنل جنرل سیکریٹری جعفریہ الائینس،مولانا حسین مسعودی سینئر صدر جعفریہ الائینس پاکستان،علامہ سید فرقان حیدر عابدی نائب صدرجعفریہ الائینس پاکستان،علامہ نثارقلندری ناٗب سدر جعفریہ الائینس پاکستان، اور علامہ سیدباقر حسین زیدی نائب صدر جعفریہ الائینس پاکستاں و دیگر علامے اوعلائقائی ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے اس موقع پر کہا کہ ماہ محرم الحرام ہم سب کیلیے احترام اور ؑعزت کا مہینہ ہے اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ محرم الحرام کے دوران مکمل امن و امان اورعوام کی جان و مال کی بھرپور حفاطت کو یقینی بنانے کیلیے اپنا اپنا کردار ادا کریں اور تمام ادارے اپنا مکمل ہوم ورک کرکے بنیادی سہولیات باہم پہنچانے کیلیے مربوط پلان ترتیب دیں اور کوئی بھی ناخوشگوار اور مشکلات پیش نہ آئیں۔محرم الحرام سے پیشگی تمام ترقیاتی کام مکمل کئے جائیں اور متعلقہ علماء حضرات سے بھرپور رابطہ رکھ کر انکی مطلوبہ ضروریات کو پورا کیا جائے تاکہ مجالس اور جلوس نکالنے اور انکی بحفاظت اختتام تک خوش اسلوبی سے باہمی رابطوں اور تعاون سے تمام امور طے ہوسکے اورانتطامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور مدد کا یقین دلایا۔ کمشنر کراچی افتخارشالوانی نے تمام متعلقہ اداروں و نمائندوں پر زوردیا کہ وہ مجالس ومرکزی و علائقائی جلوس کے راستوں میں صفائی ستھرائی، روڈزکی تعمیر و مرمت، سیویج و سیورریج کا پانی ، بجلی اور جنریٹرزکی فراہمی، اسٹریٹ لائیٹس کی تنصیب و مرمت،گٹر وں کی صفائی و مین ہولز پر ڈھکن کی دستیابی اور درپیش ر رکاوٹوں کو دور کرکے ٹھوس اقدامات بھی کئے جائیں۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نیعلامء حجرات کو کہا کہ وہ اور تمام متعلقہ پولیس و رینجرز افسران کے ساتھ تمام مرکزی جلوس و مجالس کے راستوں کا بھی جائزہ لینگے اور تما م تر سہولیات اور حفاطت کو یقینی بنانے کیلیے ڈی سیز اور پولیس و رینجرز کے ساتھ اجلاس منتعقد کریں اور اپنی اپنی تجاویز اورمطلوبہ ضروریات بتائیں۔ ڈیآئی جی یز نے ٹریفک پلان و روٹس کے حوالے سے بھی اگاہی دی اور کہا کہ تمام تر روٹس پر نفری تعنیات ہوگی اور مجالس و جلوس کی بحفاظت اختتام تک نگرانی کی جائے گی۔کمشنر کراچی افتخار شالونی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ مجالس و جلوس کی اجازت کو قانونی طریقہ سے پر کریں اور کوشش کرکے سہولت فراہم کریں۔ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کی پلان کے مطابق ہیوی ٹریفک کو 11 بجے کے بجائے رات 1بجے کو شہر میں داخل کیا جائے گااور سیکورٹی پلان پر مکمل عمل کیا جائیگا۔ علامء حجرات نے بھی اپنے اپنے علاقے او ر مرکزی جلوس ا مجالس کے بارے میںمطلوبہ ترقیاتی کاموں اور دیگر امور کے بارے میں اگاہی دی۔اور پانء مکمل تعاون اور مدد کا یقین دلایا۔
محرام الحرام میں سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے کمشنرکراچی کااجلاس
Aug 23, 2019