کراچی(خبر نگار) شہر میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے بعد شہر کے بیشتر علاقے جن میں لانڈھی‘ کورنگی‘ اورنگی ‘ شاہ فیصل ‘ سرجانی ٹائون‘ احسن آباد‘ صدر سولجر بازار لائنز ایریا‘ خراساں سمیت دیگر علاقوں میں آج بھی بارش و سیوریج کا گندا پانی جمع ہے جس کی وجہ شہر بھر میں وبائی امراض پھیل گئے ہیں شہریوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔ واٹر بورڈ کی انتظامیہ شہر کو گندے پانی سے صاف کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے حکومت سندھ کی جانب سے واٹر بورڈ انتظامیہ کو کئی بار احکامات دیئے جانے کے باوجود ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی جس کے باعث شہریوں میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے۔