گھوٹکی میں دوستی رکھنے اور بیٹی کا رشتہ نہ دینے پر5بچوں کی ماں پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار

Aug 23, 2019 | 13:38

ویب ڈیسک

 گھوٹکی میں دوستی رکھنے اور بیٹی کا رشتہ نہ دینے پر پانچ بچوں کی ماں پر تیزاب پھینکنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ڈہرکی کے علاقے گلاب شاہ کالونی میں ملزم عامر میرانی نے بیٹی کا رشتہ نہ دینے پر خاتون پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں خاتون اور تین سالہ بچہ جھلس کر زخمی ہوگئے۔متاثرہ خاتون ریشماں کے مطابق ملزم عامر میرانی پہلے اس کو دوستی کیلئے تنگ کرتا تھا پھر اس کی 14 سالہ بیٹی کا رشتہ مانگا تھا۔

مزیدخبریں