راولپنڈی(جنرل رپورٹر)بابائے قوم کا واضح فرمان ہے کہ اسرائیل امت مسلمہ کے قلب میں خنجر کے مترادف ہے،جب بابائے قوم ایک بھی یہودی کے سرزمین انبیاء ؑپر آباد ہونے کے حق میں نہیں تھے تو چہ جائیکہ غاصب ریاست؟ قرارداد پاکستان کے ساتھ قرارداد فلسطین کا منظور ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، محرم الحرام میں عظیم قربانی بھی یہی درس دیتی ہے .
کہ ظالموں کیخلاف اور مظلوموں کی آواز بنیں ،بابائے قوم نے آل پاکستان مسلم لیگ کے اجلاسوں اور عالمی رہنمائوں کے ساتھ خط و کتابت اور اہم مواقع پر ہمیشہ نہ صرف مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا بلکہ آج سے 7دہائیاں قبل غاصب ریاست کی تباہ کاریوں کی پیش گوئی بھی اسی طرح کردی تھی۔ان خیالات کااظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے جاری بیان میں کیا،انہوں نے کہامحرم الحرام کا مہینہ عظیم قربانی کی یاد تازہ کرتاہے ، امام عالی مقام اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانی یہی درس دیتی ہے کہ ظالموں کے خلاف مظلوموں کی آوازبنیں۔