ٹرپل مرڈر سمیت قتل کی دیگر وارداتوں میں ملوث 8 ملزم گرفتار

Aug 23, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)انویسٹی گیشن کاہنہ اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے فیس بک پر دھمکی آمیز کمنٹس کرنے کی رنجش پر ٹرپل مرڈر کی ہولناک واردات میں ملوث 4ملزمان وقاص عرف بالا، امتیاز، ریاست علی اور عمران عرف مانی کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزموں نے چند روز قبل مقتولین کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی۔شدید فائرنگ سے مقتول یعقوب،شہزاد اور کاشف موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے ۔ اسی طرح ایس پی صدر انویسٹی گیشن منصور قمر کی سربراہی میں سبزہ زار انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ماہ قبل فائرنگ کر کے شہری کو قتل اور زخمی کرنے والے 3ملزمان وقاص بھٹی، قاسم بھٹی اور شیخ شان کو گرفتار کر کے آلہ قتل2 پسٹل اور واردات میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل برآمدکر لی ہے۔ملزموں نے موبائل فون کی قسطوں کی ادائیگی کے معمولی تنازعے پر اندھادھندفائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں22سالہ شہری طیب جاںبحق جبکہ اس کا ملازم فرقان شدید زخمی ہو گیا تھا۔ملزم واردات کے بعدموقع سے فرار ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں