ٹیکس آمدن میں اضافہ کئے بغیر ترقی ممکن نہیں: پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن 

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ٹیکس آمدن میں اضافہ کئے بغیر پاکستان کی ترقی وخوشحالی ممکن نہیں ،جوکا م پچاس سال پہلے کر لینے چاہیے تھے ان پر اب آج آغاز کیا جارہا ہے جسے مکمل ہونے میں مزید کئی سال درکار ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہارا صدر آفتاب ناگرہ، پیٹرن عبدالقادر میمن،سینئر نائب صدر قاری حبیب الرحمان زبیری جنرل سیکرٹری فرحان شہزادنے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے آٹو میشن سسٹم کے بیان پر اپنے رد عمل میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام کو پیچید ہ اور گھمبیر بنانے کی بجائے سادہ اورسہل بنانا چاہیے، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی بنیاد ٹیکسز ہیں ،سیلز ٹیکس کو سنگل ڈیجٹ اور انکم ٹیکس ریٹس کم کر کے ٹیکس نیٹ کو بڑھا یا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...