اترپردیش: شوہر لڑتا نہیں‘ زیادہ محبت پر خاتون کی خلع  کیلئے انوکھی درخواست 

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے لیے اس عجیب وجہ کو ظاہر کیا۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق شادی کے 18 ماہ بعد اس خاتون نے شرعی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے خلع کی درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ اس کا شوہر اسے بہت زیادہ محبت کرتا ہے اور کبھی بھی اس سے نہیں لڑتا۔ وہ مجھ پر چیختا ہے اور نہ ہی وہ کسی معاملے پر مجھ پر غصہ کرتا ہے۔ میں ایسے ماحول میں گھٹن محسوس کرتی ہوں، کئی بار وہ میرے لیے کھانا بھی پکاتا ہے جبکہ گھریلو کاموں میں مدد بھی کرتا ہے'۔جب بھی کبھی مجھ سے غلطی ہوتی ہے، وہ ہمیشہ مجھ معاف کردیتا ہے، میں اس سے بحث کرنا چاہتی ہوں، میں ایسی زندگی نہیں چاہتی جہاں شوہر ہر بات پر متفق ہوجائے'۔رپورٹ کے مطابق شرعی عدالت کے عالم خاتون کی جانب سے خلع کے لیے دی جانے والی وجہ پر الجھن کا شکار ہوگئے اور بعد ازاں اس درخواست کو غیرسنجیدہ قرار دے کر مسترد کردیا گیا۔ یہ معاملہ مقامی پنچایئت میں لے جایا گیا۔پنچایئت نے بھی اس معاملے پر کہا کہ وہ اس طرح کی درخواست کا فیصلہ نہیں کرسکتی۔جب اس خاتون سے پوچھا گیا کہ خلع کے لیے اس کے پاس کوئی اور وجہ ہے تو اس نے انکار میں جواب دیا۔

ای پیپر دی نیشن