بیجنگ(شِنہوا)چین نے متعلقہ امریکی جماعتوں پر زور دیا، ایک چین کے اصول اور چین-امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کے نکات پر کاربند رہیں اور تائیوان سے متعلقہ امور کے حوالے سے محتاط اور مناسب طرزعمل اور سمجھداری کا مظاہرہ کریں۔امریکہ کے آئندہ انتخابات کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی کے پلیٹ فارم 2020 جس کی جمعرات کو اس کے قومی کنونشن میں منظوری دی گئی میں2016 کے برعکس ایک چین کے اصول کی توثیق شامل نہیں ہے۔ دوسری جانب ری پبلکن نے بھی چین سے متعلقہ امور بشمول تائیوان سے متعلقہ معاملات پر سخت رویہ اختیار کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ژا ئولی جیان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ تائیوان کے بارے میں چین کا مؤقف مستقل اور واضح ہے۔ تائیوان کا معاملہ چین امریکہ تعلقات میں سب سے اہم اور حساس ہے۔ ایک چین کا اصول دونوں ممالک کے تعلقات کے قیام کی سیاسی بنیاد میں سے ایک ہے جس پر بین الاقوامی برادری کا مشترکہ اتفاق رائے بھی ہے۔
امریکہ تائیوان کے معاملے پر سمجھداری کا مظاہرہ کرے: چین کی وارننگ
Aug 23, 2020