منسک(نوائے وقت رپورٹ) بیلاروس کے صدر الیکسانڈر لوکاشینکو نے ملکی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے، بیلاروس کے مغربی شہر گردونواح میں واقع ایک فوجی چھاؤنی میں عسکری دستوں سے اپنے خطاب میں لوکاشینکو نے کہا کہ غیر ملکی طاقتیں ملک میں انقلاب لانے کی کوشش میں ہیں، اس 65 سالہ سیاستدان نے فوج سے کہا کہ وہ ملکی خود مختاری اور سالمیت کی حفاظت کرتے ہوئے ان سازشوں کو ناکام بنا دے، ادھر اپوزیشن کی خاتون رہنما سویتلانا تیخانو فسکایا نے کہا ہے کہ بیلاروس کے عوام لوکاشینکو کو کبھی بھی صدر تسلیم کریں گے انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اس روس نواز صدر کے خلاف اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں