ماسکو (نیٹ نیوز) روس کے شہر روسک میں 81 سالہ خاتون آپریشن کے بعد ہوش میں نہ آ سکی۔ ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد خاتون کو مردہ قرار دے دیا۔ مردہ خانے میں دو گھنٹے بعد اچانک خاتون نے آنکھیں کھول دیں اور عملے سے مدد طلب کی۔ عملہ خوف کا شکار ہو کر بھاگ کھڑا ہوا اور اہل خانہ کو اطلاع دی۔ خاتون کی بھانجی نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا ہے۔
روس: مردہ قرار دی گئی 81 سالہ خاتون نے آنکھیں کھول دیں‘ ہسپتال عملہ کی دوڑیں
Aug 23, 2020