جانوروں کی ہلاکت‘ بین الاقوامی تنظیم کی 2 رکنی ٹیم کا مرغزار چڑیا گھر کا دورہ

Aug 23, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر کے جانوروں کا طبی معائنہ کرنے کیلئے بین الاقوامی آرگنائزیشن کی دو رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ ٹیم میں شامل مصری ڈاکٹر عامر خلیل اور جرمن ڈاکٹر ماریوں نے مرغزار چڑیا گھر کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی ماہرین نے مادہ ریچھ کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ چڑیا گھر میں ریچھ‘ بھیڑیئے اور کاوان ہاتھی کی منتقلی سے پہلے میڈیکل معائنہ ناگزیر ہے۔ کچھ دنوں میں جانوروں کے خون کے ٹیسٹ سمیت مکمل طبی علاج کیا جائے گا۔ معائنے کے بعد ریچھ اور بھیڑیوں کے جوڑے کو منتقل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ آئندہ ہفتے تھائی لینڈ کے ڈاکٹر بھی کاوان ہاتھی کا معائنہ کریں گے۔ کمبوڈیا منتقلی کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

مزیدخبریں