حکومت میری تجویز پر عمل کرتی تو چینی کا بحران نہ آتا: جہانگیر ترین

Aug 23, 2020

  لودھراں (نامہ نگار) جہانگیر خان ترین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ 14 فروری 2020 کو میرا یہ بیان ریکارڈ کا حصہ ہے کہ درآمد پر عائد تمام ٹیکسز میں چھوٹ دے کر چینی امپورٹ کرنے سے قیمت میں متوقع اضافہ روکا جا سکتا ہے۔درآمد شدہ چینی آنے سے مقامی مارکیٹ میں مقابلے کی فضاء بنتی اور قیمت مستحکم رہتی جس وقت میں نے یہ بیان دیا اس وقت چینی کی قیمت 80 روپے کلو تھی اگر حکومت اس تجویز پر عمل کرتی تو ملک چینی کے موجودہ بحران کا کبھی شکار نہ ہوتا۔

مزیدخبریں