ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ)ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن حافظ احمد طارق کی ہدایت پر لیہ سے سرکل افسر اصغر حسین سانگھی نے لینڈ ریکارڈ سنٹر کے ڈیٹا انٹری آپریٹر شکیل احمد کو جوڈیشل ایکشن منظور ہونے پر گرفتار کر لیا اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہیر احمد نے ریکوری کی مد میں 1250000روپے برآمد کرلی ۔ ڈیرہ غازیخان کے سرکل آفیسر عبدالمجید نے 1087384روپے کنورشن فیس کی مد میں برآمد کیے اور محمد ارشد رند نے کرایہ کی مد میں 44060روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے ۔ راجن پو رسے سرکل افسر غلام اصغر نے کنورشن فیس کی مد میں 933676روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے۔