سعودی آئل کمپنی نے چین سے 10 ارب ڈالر کا ریفائننگ اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کا معاہدہ معطل کر دیا

Aug 23, 2020

لاہور (نیٹ نیوز) سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی ’آرامکو‘ نے چین کے ساتھ 10 ارب ڈالر کے معاہدے کو معطل کر دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت سعودی کمپنی کو 10 ارب ڈالر کی لاگت سے چین میں ریفائننگ اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس بنانا تھا۔ تاہم اب سعودی عرب کی آئل کمپنی نے اس معاملے میں سرمایہ کاری روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس خبر سے متعلق آرامکو کمپنی نے تبصرے سے انکار کر دیا ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق فیصلے کے پیچھے مارکیٹ کی غیریقینی صورتحال ہے‘ ایک ذریعے کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیل کی عالمی قیمت میں گراوٹ اور عالمی وبا کے انرجی ڈیمانڈ پر اثرات بھی معاہدے پر اثرانداز ہوئے ہیں۔ 
 

مزیدخبریں