دشمن سوشل میڈیا کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے: طاہر القادری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) طاہرالقادری نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ اور باکردار نوجوان پاکستان کا محفوظ مستقبل ہیں، نوجوانوں کو انتہا پسندی اور متشدد رویوں سے بچاناجملہ جماعتوں کی لیڈر شپ اور علمائے کرام کی اولین ذمہ داری ہے، نوجوان معاملات زندگی میں اعتدال اور توازن کا راستہ اختیار کریں، دشمن سوشل میڈیا کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے، خود بھی اور دوسروں کو بھی انتہا پسندی اور متشدد رویوں سے بچائیں، جن تصورات کی بنیادیں جھوٹ اور تنگ نظری پر استوار ہوں وہاں سے کبھی خیر برآمد نہیں ہو گا، نوجوان فرقہ واریت کے خلاف اپنا فکری کردار ادا کریں، اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام کی محبت ایمان کی اساس ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اساس ایمان‘‘ کے موضوع پر آل پارٹیز یوتھ اینڈ سٹوڈنٹس کانفرنس سے خطاب میں کیا جس کا اہتمام نیشنل یوتھ الائنس کی طرف سے کیا گیا۔ منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے آل پارٹیز یوتھ اینڈ سٹوڈنٹس کانفرنس کو پاکستان کے استحکام کیلئے خوش آئند اور سنگ میل قرار دیا۔ کانفرنس میں نیشنل یوتھ الائنس کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی، منہاج یوتھ لیگ کے سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان، عمر قریشی، انعام مصطفی ،محسن مشتاق، محسن شہزاد مغل، جماعت اسلامی یوتھ کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہد نوید ملک ،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ستار بلوچ، پاک سرزمین پارٹی یوتھ کے صوبائی صدر حافظ اعجازاحمد، انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی رہنما حافظ محمد اکرم، جعفریہ یوتھ کے مرکزی صدر سید اظہار بخاری، مسلم یوتھ آرگنائزیشن کے صدر پنجاب ذوالفقار احمد، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چودھری عرفان یوسف، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ق) کے مرکزی صدر سہیل چیمہ، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر اویس جمیل گجر، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر موسیٰ کھوکھر، اسلامی جمعیت طلباء کے مرکزی ترجمان راجہ عمیر، جمعیت طلباء اسلام (س) کے مرکزی صدر ظہیر الدین بابر، جمعیت طلبائے اسلام (ف) کے مرکزی ناظم رائے عثمان، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سید عارف حسین، جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سید ذیشان نقوی، متحدہ طلباء محاذ کے صدر حافظ محسن شہزاد، انجمن طلبائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل اکرم رضوی، جمہوری وطن پارٹی سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر حسنین زاہد، المحمدیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ناظم وقار احمد، سرائیکستان سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر کاشف خان، جمہوری وطن پارٹی یوتھ کے مرکزی صدر کامران سعید عثمانی، اہلحدیث یوتھ فورس کے مرکزی صدر فیصل افضل وفود کے ہمراہ آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...