اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے کہا ہے کہ نالائق وزیراعظم کی نالائق کابینہ نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے ، وفاقی وزیر فواد چودھری کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے مشرف کے لیئے ہوئے قر ضے اتارے ، آصف زرداری نے ملک کی معیشت کو مضبوط اور ریاست کے ثمرات عوام تک پہنچائے ، وفاقی وزرا اپنی کارکردگی تو بتائیں ، نالائق وزرا کے پاس عمران خان کی مداح سرائی کے سوا کچھ نہیں، ملک آئی ایم ایف کے حوالے ہوچکا ہے عمران خان کاغذات پر انگوٹھا لگانے کیلئے ہیں، مودی کے بھائی نے کشمیر مودی کو دیدیا۔