اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان بیت المال کی جانب سے معذور افراد کی مستقل طور پر بحالی اور انکو معاشرے کا فعال رکن بنانے کے حوالے سے مصنوی اعضاء کی پیوند کاری اور عالمی ادارہ صحت کے معیار کے عین مطابق اسسٹیو ڈیوائسز کی فراہمی کا عمل شروع ہوگیا ہے اس ضمن میں پاکستان بیت المال کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں آئی ڈیز بلاسٹ سے متاثرہ افراد اور پیدائشی طور پر معذور ہو جانیوالے افراد کی رجسٹریشن اور معذور افراد کے نامکمل اعضاء کی پیمائش کے حوالے سے سہ روزہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں معذور افراد کی ضروری معلومات حاصل کی گئیں اور PIPOS کی مدد سے موقع پر موجود معذور افراد کے مصنوعی اعضاء کی پیمائش اور عارضی ڈھانچہ بھی تیار کر لئے گئے۔ جو مصنوعی اعضاء کی تیاری کے بعد بہت جلد معذور افراد کو نصب کر دئیے جائیں گے جس سے وہ دیگر لوگوں کی طرح بھرپور زندگی گزار سکیں گے۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی کے زیرسرپرستی پاکستان بیت المال وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن اور احساس تحفظ پروگرام کے تحت ملک بھر میں معذور افراد کی مستقل بحالی اور انکو ضروری مدد سمیت اسسٹیو ڈیوائسز فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔