ایم سی آئی کا 9اور10 محرم پر دودھ اورپانی کی سبیلیں لگانے کا فیصلہ 

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) نے محرم الحرام کے موقع پر  9اور10 محرم الحرام پر دودھ اورپانی کی سبیلیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم سی آئی کے ترجمان محسن شیرازی کے مطابق مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ سبیلیں مرکزی جلوس سمیت تمام جلوسوں کی گذرگاہوں پر لگائی جائیں گی۔ ترجمان نے کہا کہ شیخ انصر عزیز  محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کی ازخود نگرانی کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ میئر اسلام آباد جلوس کے روٹس اور مرکزی جلوس کا بھی دورہ کریں گے، میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے،جلوس کے راستوں کی نگرانی صفائی کے انتظامات اور سبیلیوں کے حوالے سے ڈپٹی میئر ذیشان نقوی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل و ڈائریکٹر سینیٹیشن سردار خان زمری،ڈائریکٹر واٹرسپلائی ،ڈائریکٹر سٹی سیوریج،ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈیزاسٹر منیجمینٹ افتخار حیدری،ڈائریکٹر انوائرمنٹ،ڈائریکٹر روڈز،میڈیا کوآرڈینیٹر محسن شیرازی سمیت دیگر متعلقہ شعبہ جات کے سربراہوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی نے مجالس اور جلوس کے دوران احتیاطی تدابیر پر بھی عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی ۔

ای پیپر دی نیشن