ملتان( لیڈی رپورٹر )تحفظ شی میل ایسوسی ایشن کی صدر شاہانہ عباس شانی نے کہا ہے کہ علیحدہ صوبے کے قیام کی منزل قریب ہے صوبے کا مرکز صرف اور صرف ملتان ہونا چاہئے اسکے علاوہ کوئی مرکز قابل قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ملتان سیکرٹریٹ کے حوالے سے ریلی میں شرکت کی ۔ شاہانہ شانی نے اعلان کیا کہ وہ بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ تحریک میں حصہ لیں گی۔