کراچی (نوائے وقت رپورٹ) رینجرز اور پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا۔ ترجمان رینجرزکے مطابق گلشن اقبال‘ گلستان جوہر‘ لیاقت آباد‘ بلدیہ ٹاؤن‘ اورنگی ٹاؤن‘ کلفٹن‘ بن قاسم ٹاؤن‘ گرڈ اپ ٹاؤن‘ گلبرگ میں کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ مخصوص گلیوں کی ناکہ بندی اور گھر گھر تلاشی لی گئی۔ مشتبہ افرادکی بائیو میٹرک تصدیق اور داخلی و خارج راستوں کی چیکنگ کی گئی۔ دریں اثناء انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں پر جرم ثابت ہونے پر انہیں 15 برس قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت جیل کمپلیکس میں دہشتگرد تنظیموں کی فنڈنگ اور سرجانی ٹاؤن میں سرکاری زمین پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں کالعدم تنظیم کے دو کارندوں کے خلاف فنڈنگ کا جرم ثابت ہوا جس پر عدالت نے ملزمان کو ساڑھے 15 سال قید اور 80 ہزار جرمانے روپے کی سزا سنا دی۔
کراچی میں کومبنگ آپریشن‘کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو 15 برس قید
Aug 23, 2020