رواں سال کے پہلے عشرہ میں ادویات  کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)حکومت اور فارما انڈسٹری کے مشترکہ فیصلے کے مطابق رواں معاشی سال کے پہلے عشرہ میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو گا۔ سال 2018 کی ڈرگ پالیسی کے تحت ادویہ ساز کمپنیاں لازم ادویات پر 7 فیصد اور دیگر کی قیمتیں 10 فیصد تک بڑھا سکتی ہیں ۔کرونا وائرس کے سبب ادویہ ساز کمپنیوں اور حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے مالی سال کے عشرہ میں ادویات کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔چیئرمین ڈرگ ایسوسی ا یشن زاہد بختاوری نے کہا ہے کہ حکومت سے ادویات نہ بڑھائے جانے کا مطالبہ کیا تھا جو تسلیم ہواکرونا وائرس کے سبب شہری معاشی مسائل اور کاروبار کی بندش سے پریشان ہیں۔ ان کا احساس کیاحکومت اور سپریم کورٹ سے ادویات کی قیمتوں میں پہلے  کوارٹر تک اضافہ روکی رکھنے کی اپیل منظور ہونا قابل ستائش عمل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...