9ویں‘11ویںاور12ویں کے طلبہ کوپروموٹ کرنے کی سمری منظور 

Aug 23, 2020

ملتان( نمائندہ نوائے وقت )پنجاب حکومت نے نویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے 45 لاکھ طلبہ کو اگلی جماعتوں میں پروموٹ کرنے کی سمری کی منظوری دیدی نوٹیفکیشن کل جاری ہونے کا امکان ہے تفصیل کے مطابق کورونا  وائرس کی سے ملتوی ہونے والے امتحانات کا فیصلہ ہوگیا، پنجاب کابینہ نے امتحانات میں پاس کے فارمولے کی سمری منظور کرلی،  نویں،گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا  نوٹیفکیشن کل  پیر تک جاری کردیا جائے گا، جس سے  پنجاب بھر کے 45 لاکھ طلبہ مستفید ہوں گے، تاہم سپیشل کیٹگری میں شامل ایک لاکھ 10 ہزار طلبہ کا تحریری امتحان لیا جائے گا۔

مزیدخبریں