اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا ہے کہ انوکھا لاڈلا اور اس کے وزراء گیڈر بھبکیاں اور سفارتی بڑھکیں مارنا چھوڑ دیں۔ کرونا وائرس کی مد میں ملنے والی 448 ارب کی عالمی امداد کا حساب دیا جائے پی پی کے دور میں ملک پر قرضہ 15096 ارب روپے تھا پی ٹی آئی پہلی بار شرح نمو کو منفی دائرے میں لے گئی انوکھا لاڈلہ وزراء میں گالیوں اور جھوٹ کے مقابلے میں کروا رہا ہے وفاقی پارٹیوں کو کمزور کرنے کی سازش ہو رہی ہے نیب کو پی ٹی آئی کا ہتھیاربنا دیا گیا ہے پی ٹی آئی نے ہر طرف ہندوؤں کے ہاتھوں میں استرے دے رکھے ہیں۔
انوکھا لاڈلہ اور وزراء سفارتی بڑھکیں مارنا چھوڑ دیں: ترجمان بلاول ہاؤس
Aug 23, 2020