لاہور (نوائے وقت رپورٹ) رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کی پیشی شیخ رشید اور عمران خان پر ٹھاہ کرکے لگی انہوں نے کہا تھکی ہوئی حکومت نے ملک کے ہر شعبے کو تباہ کر دیا ہے شیخ رشید کے اوسان پر اے پی سی‘ شہباز شریف اور مریم نواز سوار ہیں اے پی سی ہوئی نہیں لیکن شیخ رشید کی ٹانگیں ابھی سے کانپ رہی ہیں، انہوں نے سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس این آر او دینے کا اختیار نہیں۔
مریم نواز کی پیشی عمران خان‘ شیخ رشید کو ٹھاہ کرکے لگی: رانا ثناء
Aug 23, 2020