اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ نے 18 اگست کو 2 ایس آر اوز جاری کئے۔ ایس آر اوز اقوام متحدہ کی موجودہ طالبان‘ داعش اور القاعدہ فہرست کے عکاس ہیں۔ ایس آر اوز کے تحت نئی پابندیاں عائد کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ایس آر اوز سے متعلق بھارتی میڈیا کے پاکستان پر الزامات بھی بے بنیاد ہیں۔
ایس آر اوز پر بھارتی میڈیا کے الزامات مسترد‘نئی پابندیاں عائد کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں: پاکستان
Aug 23, 2020