تتہ پانی(نامہ نگار)لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جارحیت رُک نہ سکی، تتہ پانی گوئی سیکٹر میںبلااشتعال شدید گولہ باری،سویلین آبادی کے علاقوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، مکین کسی جانی ومالی نقصان سے محفوظ رہے، پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام کو بھارتی فوج نے ایل اوسی کے تتہ پانی گوئی سیکٹر میں ایک مرتبہ پھر بلااشتعال شدید گولہ باری شروع کردی اور ہیوی گنوں سے سویلین آبادی کے علاقوں رڈکٹھار،بٹالی، سندھارہ ،کنیٹ کو نشانہ بنایا ، گولہ باری کی آوازیں دوردورتک سنائی دیتی رہیں تاہم ان علاقوں کے مکین کسی جانی ومالی نقصان سے محفوظ رہے، پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، ایل اوسی کے ان علاقوںمیں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری کے باعث خوف وہراس کی کیفیت پائی جاتی ہے۔
کنٹرول لائن‘ شہری آبادی پر بھارتی گولہ باری ‘ جانی مالی نقصان نہیں ہوا
Aug 23, 2020