نواز شریف کی جعلی رپورٹیں بنانے کے معاملہ میں تحقیقات کا حکم دیدیا: فواد چودھری 

اسلام آباد (آن لائن/ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے برطانوی حکومت سے رابطہ درست فیصلہ ہے ،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کئے گئے ایک پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی انکوائری بھی حکومت کا درست فیصلہ ہے ،ان کا کہنا  تھا کہ نواز شریف کی لندن روانگی  نے پاکستان تحریک انصاف کے بیانیے اور احتساب کے عمل کو شدید دھچکا دیا ہے ،وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جعلی رپورٹس کی تیاری میں جن لوگوں کا کردار ہے ان کو نشان عبرت بنانا چاہئے۔دریں اثناء اسلام میں صحافیوں کی تربیتی ورکشاپ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لندن جاکر وہ 20 سال کے جوان بن گئے ہیں۔ عدالتیں ان سے رپورٹس مانگ رہی ہیں مگر وہ رپورٹس نہیں پیش کر رہے ،اس کا مطلب ہے کہ ہو سکتا ہے جاتے وقت جو رپورٹس جمع کرائی گئی تھیں وہ بھی جھوٹی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 'سوال یہ ہے کہ کیا نواز شریف جو اب ٹھیک ہیں ان کی طبیعت جاتے وقت بھی اتنی ہی خراب تھی، ایسا ہوسکتا ہے، کیونکہ جب ان کی رپورٹس عدالتوں نے مانگی تو وہ نہیں دے سکے اور ہو سکتا ہے یہاں جو رپورٹس دی گئی تھیں وہ بھی جعلی تھیں'۔انہوں نے بتایا کہ 'ہم نے کل یہ معاملہ وزیر اعظم کے سامنے اٹھایا تو انہوں نے حکومت پنجاب کو تحقیقات کا حکم دیا اور یہ پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 467 اور 468 کے تحت فراڈ کا کیس ہے جس میں کم از کم سزا 10 سال کی ہوتی ہے، اب دیکھنا ہے کہ کون کون پکڑا جائے گا'۔ فواد چودھری کا کہنا ہے کہ برطانیہ دہشت گردی کی بات کرتا ہے لیکن ہمارا سب سے بڑا دہشت گرد تو لندن میں بیٹھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...