اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چین کے سفیر یاؤ جنگ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت روزگار کے مواقع بڑھانے اور اس کے ثمرات دونوں ملکوں کے عوام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے دورے کے موقع پر سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات کے دوران چینی سفیر یاؤ جنگ نے سی پیک کو مزید بہتر اور مفید بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے۔سی پیک تھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ چین کے سفیر نے چین کی حکومت کی طرف سے چین پاکستان اقتصادی راہداری پر کام کی رفتار تیز کرنے اور ان منصوبوں پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات ، سی پیک پر کام کی تیز رفتار کیلئے چینی سفیر کا اظہار تشکر
Aug 23, 2020