اعتدال پسندی کا درس ہمیں نہیں یونان اور جنوبی قبرص کو ملنا چاہیے: ترکی

 انقرہ(اے پی پی)ترکی کے امور خارجہ کے ترجمان حامی اکسوئے نے کہا ہے کہ اعتدال پسندی کا درس ہمیں نہیں یونان اور جنوبی قبرص کو ملنا چاہیے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ دنوں ایک ویڈیو کانفرنس کے اختتام پر یورپی یونین کے بیان پر اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے امور خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپی یونین اگر مشرقی بحیرہ روم میں امن ،خوشحالی اور استحکام کی کوششوں میں شریک ہونا چاہتی ہے تو اسے درست رویہ اپناتے ہوئے اعتدال پسندی کی درخواست یونان اور جنوبی قبرص سے کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اگر مشرقی بحیرہ روم میں امن ،خوشحالی اور استحکام کی کوششوں میں شریک ہونا چاہتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن