دولتالہ سکھو(نامہ نگار )ماہ محرم الحرام اہلبیت اطہار پر قیامت خیز ثابت ہوا یوم عاشور نے حق باطل کے درمیان لکیر کھینچ دی امام عالی مقام قیامت تک کے لئے حق اور یزید باطل کا استعارہ بن گیا ملعون یزید نے خانوادہ رسولؐ پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے ، اسلامی سال کے آغازپر اہلبیت کرام پر ظلم و بربریت کی قیامت پبا ہوئی جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی مگر ان کے صبر و استقامت میں ذرہ برابر بھی لغزش نہ آئی امام عالی مقام نے اپنی جان قربان کر دی اپنے بچے ذبح کروا دیئے مگر اپنے نانا سلطان دو جہاں ؐ کے دین کو آنچ نہ آنے دی ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت راولپنڈی ڈویژن کے رہنما و دارلعلوم بھنگالی شریف کے منتظم ، صاحبزادہ سید ساجد سلطان شاہ ہمدانی نے اپنے بیان میں کیاآلِ محمدؐ کے ساتھ ظلم و ستم پر آج بھی دل خون کے آنسو رو تا ہے امام عالی مقام کے لئے پانی کو کوئی کمی نہ تھی وہ زمین پر ایک ٹھوکر بھی مارتے تو رب کریم پانی کے سمند ر جاری فرما دیتا مگر وہ اپنے رب کی رضا میں راضی رہے یزید بظاہر فاتح ہو کر بھی ہار گیا اور امام عالی مقام شہید ہو کر بھی جیت گئے قیامت تک اہل بیت محمد ؐ کی قربانیوں اور عظمتوں کر چرچے ہوتے رہیں گے اور یزید پر لعنتوں کی برسات ہوتی رہے گی ۔
ملعون یزید نے خانوادہ رسولؐ پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے : ساجد سلطان شاہ
Aug 23, 2020