محرم میں خیرو برکت کی دعائیں مانگنی چاہئیں،علماء اکرام 

بھارہ کہو (نامہ نگار) محرم حرمت کا مہینہ ہے،ہمیں اس مہینے میں صبر استقامت اور اللہ رب العزت سے خیرو برکت کی دعائیں مانگنی چاہئیں۔ان خیالات کا اظہاریکم محرم الحرام جمعتہ المبار ک کی نماز کے خطبات میں مقامی علماء اکرام نے کیا۔جامع مسجد انوار مدینہ کے خطیب اور معروف عالم دین  حافظ عبدالرحیم چشتی نے اپنے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہاکہ یہ مہینہ جہاں ہمیں واقعہ کربلا کی یاد دلاتا ہے وہیں اس مہینے میں کائنات کی تخلیق بھی ہوئی ،جامع عمر ام القریٰ کے خطیب اور جمیعت علمائے اسلام اسلام آباد کے رہنما قاری سہیل احمد عباسی نے کہا کہ یہ مہینہ آدم علیہ السلام کی پیدائش،یعقوب علیہ السلام کی بینائی کی وآپسی ،یونس علیہ السلام کی مچھلی کے پیٹ سے رہائی کا مہینہ ہے،معروف عالم دین خطیب مصطفائی نے کہا کہ کشتی نوح کا تیرنا،فرعون کا دریائے نیل میں غرق ہوجانا،موسیٰ کلیم اللہ کو کامیابی ملنا سے لیکر نواسہ ء رسول حضرت امام حسین رضی اللہ وتعالیٰ عنہ کی شہادت تک کے واقعات محرم الحرام کے مہینے میں ہوئے، حافظ عبدالرحیم چشتی نے مزید کہا کہ اللہ پاک نے جن چار مہینوں کو حرمت والے مہینے قرار دیا محرم الحرام بھی انھی چار مہینوں میں سے ایک ہے،جن کے بارے میں اللہ پاک نے فرمایا کہ ان مہینوں میں اپنی جانوں پرظلم نہ کرنا۔یکم محرم خلیفہ ثانی ،مراد مصطفی حضرت عمربن الخطاب رضی اللہ وتعالیٰ عنہ کا یوم شہادت بھی ہے ،انھوں نے کہا کہ بعض محققین کیمطابق  حضرت عمر کی شہادت اٹھائیس ذی الحجہ بھی بتائی جاتی ہے ۔   

ای پیپر دی نیشن