المصطفیٰ ٹرسٹ کی جانب سے 2ڈیٹ باڈی فریزر باکس کی فراہمی 

حضرو ( نمائندہ نوائے وقت )المصطفیٰ ٹرسٹ کے زیر اہتمام بیرون ملک سے آنیوالی میت کو رکھنے کیلئے 2عددڈیٹ باڈی فریزر باکس ) ہسپتال کو فراہم کر دی گئی ، نواحی علاقے کاملپور موسیٰ میں قائم المصطفیٰ ٹرسٹ کی انتظامیہ جو کرنل سلطان خان کی زیر نگرانی علاقے میں جہاں لوگوں کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ چھچھ کے غریب بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کیلئے بھرپوراقدامات اٹھا رہے ہیں وہاں ہی کرنل سلطان خان نے ایک انتہائی اچھا اور ضروری قدم اٹھایا جس کی چھچھ کے عوام کو سخت ضرورت تھی کہ میت کو محفوظ رکھنے کیلئے (ڈیٹ باڈی فریزر باکس )ہسپتال کو فراہم کر دیئے گئے یہ باتیں پروفیسر ملک اعظم خالد نے میڈیا کے نمائندوں کو بتائی عوامی حلقو ں نے چھچھ کے عوام کیلئے میتوں کو محفوظ کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے پر کرنل سلطان اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔ہسپتال انتظامیہ ان میتوں کے لواحقین سے کوئی رقم نہیں لیں گی مقامی آبادی نے کرنل سلطان محمود کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن