لاہور کو حفاظت کیلئے روبوٹ اور چابی والے کھلونوں کی ضرورت نہیں: عظمیٰ بخاری

Aug 23, 2020 | 15:41

ویب ڈیسک

لاہور:   مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ بزدار صاحب خدارا لاہور کی جان چھوڑ دیں لاہور کو حفاظت کےلئے روبوٹ اور چابی والے کھلونوں کی ضرورت نہیں۔ لاہور کے عوام مسلسل دو سالوں سے جس اذیت اور کرب سے گزررہے ہیں اس کا ہمیں باخوبی اندازہ ہے۔

مسلم لیگ کی ترجمان عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ عمران نیازی لاہوریوں سے اپنی ذلت ناک شکست کا بدلہ لے رہے ہیں۔ 2018کے الیکشن میں لاہوریوں نے تحریک فساد جماعت کو ذلیل و رسوا کرکے نکالا تھا۔ آج بنی گالہ لوٹ مار ایسوسی ایشن نے باغوں کے شہر کو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے۔ شہباز شریف نے لاہوریوں کو میٹرو، اورنج لائن، سپیڈو، پینک اور ایل ٹی سی جیسے جدید ترین پبلک ٹرانسپورٹ مہیا کی۔ عثمان بزدار کا مشن ہے کہ لاہور کو بھی آثار قدیمہ میں تبدیل کیا جائے لاہور، گوجرنوالہ اور فیصل آباد کے تمام ترقیاتی فنڈز تونسہ اور میانوالی میں لگائے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں