لاہور(سپورٹس رپورٹر)کشتی رانی کے بین الاقوامی امپائرپروفیسر امتیاز احمد خان جاپان میں پیرالمپکس مقابلوں میں بطور جیوری ممبر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ مقابلے 24سے 31اگست تک ٹوکیو میں ہونگے، بین الاقوامی کشتی رانی فیڈریشن نے پروفیسر امتیاز کواعلیٰ کارکردگی کی بناپر روئنگ مقابلوں کیلئے بطور جیوری ممبر منتخب کیا، وہ اس سے قبل 6عالمی مقابلوں میں بطور امپائر نمائندگی کرچکے ہیں۔