وفاقی دارالحکومت کے لوکل باڈیز ایکٹ2015میں مزید ترامیم کیلئے سفارشات تیار

اسلام آباد (وقار عباسی سے) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں لوکل باڈیز ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے بلدیاتی نظام کو ازسرنو تشکیل دینے کی تیاریاں عروج پرہیں، نئے مسودہ قانون میں اسلام آباد میں یونین کونسلز کی تعداد آبادی کے تناسب سے 50سے  بڑھا کر 100کرنے اور یونین کونسلز کو ایم سی آئی سے الگ کرنے پر غور کیا جارہاہے ،مسودے میں میئر اسلام آباد کا الیکشن براہ راست ہو گا جو اپنی سات رکنی کابینہ کے پینل کے ہمراہ انتخاب میں حصہ لے گا تاہم پورے پینل کو ایک ہی ووٹ دیاجاسکے گاذرائع کے مطابق حکمران جماعت کی جانب سے اسلام آباد میں میئر کا انتخاب براہ راست کروانے کی تجاویز زیر غور ہیں جبکہ نئے مسودہ قانون میں اسلام آباد کی یونین کونسلز کی تعداد 50سے بڑھا کر 100کرنے کی سفارشات پیش کی گئی ہیں مسودے میں پہلی باراسلام آباد کی یونین کونسلز کو میٹرو پولیٹین کارپوریشن سے الگ کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، ناظمین اپنی یوسی تک محدود ہونگے اور یونین کونسلز اپنے وسائل سے سکیمز کرنے کی مجاذ ہونگی جبکہ میٹرو پولیٹین کارپوریشن کے 56ممبرز کو میئرز متنازسب نمائندگی کے فارمولے کے تحت نامز د کرے گا میئر کا انتخاب اسلا م آباد کے تینوں حلقوں سے براہ راست ہو گا مسودے میں ڈپٹی تین ڈپٹی میئرز کے عہدے ختم کرکہ میئر سات رکنی کابینہ کے ساتھ الیکشن لڑنے کا قانون زیر غور ہے۔

ای پیپر دی نیشن