اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)پاکستان میں کرغزستان کے نامزد سفیر ، الان بیک توتوئیف نے کہا ہے کہ وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ رابطے کے ذریعے علاقائی اقتصادی اور تجارتی رابطہ خطے کی ترقی اور خوشحالی کی کلید ہے۔ افغانستان میں امن اور سماجی و سیاسی ہم آہنگی پورے خطے میں خوشحالی کے لیے اہم ہے ، جس کا کرغیزستان نے بھی خواب دیکھا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر اور پاکستان سینٹرل ایشیا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن (پی سی اے ایف) کے چیئرمین ظفر بختاوری اور احسن بختاوری سے کرغزستان کے سفارت خانے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ، ظفر بختاوری نے تجویز دی کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان براہ راست ہوائی سفر کو سہل بنانے اور فلائٹ آپریشن کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
سنٹرل ایشیاکیساتھ علاقائی، معاشی رابطہ ترقی کی کنجی ہے،سفیرکرغزستان
Aug 23, 2021