واشنگٹن(این این آئی)امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں طوفان اور سیلاب سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔طوفان اور سیلاب کے باعث اب تک 3 افراد لاپتا ہیں، جن کی تلاش جاری ہے، سیلابی ریلے سے مکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ مرنے والے چاروں افراد کی شناخت کرلی گئی اور ان کے خاندانوں کو مطلع کردیا گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد عمر رسیدہ ہیں۔طوفان اور سیلاب کے باعث اب تک 3 افراد لاپتا ہیں، جن کی تلاش جاری ہے، سیلابی ریلے سے مکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔