جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ قربانیاں دینے والے کارکن ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ کمر توڑ مہنگائی سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمامرکزی جوائنٹ سیکرٹری سابق وفاقی وزیر مملکت طلال چودھری نے مسلم لیگ کے رہنما چوہدری عادل سلیم گجرکے ڈیرہ پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان و معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طلال چودھری نے چوہدری عادل سلیم گجر کی پارٹی خدمات کو سراہا۔رہنما مسلم لیگ ن عادل سلیم گجر،محسن سلیم نے لیگی رہنما کے ہمراہ پارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تحریک انصاف کو ووٹ دینے والا احمق ہوگا۔ تحریک انصاف نے اقتدار پر قبضہ جما کر صرف اور صرف انتقامی سیاسی کو ترجیح دی۔ جس کا نتیجہ ملک میں لا قانونیت بے روزگاری کی صورت میں عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے۔
مہنگائی سے زندگی اجیرن، پی ٹی آئی نے انتقامی سیاست کی: طلال چودھری
Aug 23, 2021