کبیروالا(نامہ نگار )مپولٹری فارم مالک کا ملازم ہر وحشیانہ تشدد، مونچھیں،بھنویں مونڈ دیںتفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایک ویڈیو وائر ل ہوئی،جس میںایک نوجوان کی مونچھیں اوربھنویں مونڈیں جارہی ہے،مذکورہ ویڈیو کے ساتھ دی گئی تحریرمیں موقف اپنا گیا ہے کہ پولیس تھانہ سٹی کبیروالاکی حدود میںواقع کنٹرول شیڈ کے مالک نے مبینہ طور پر اپنی محبوبہ سے تعلقات کے شبہ میں اپنے ہی ملازم پر ظلم کی انتہا کر دی۔ کنٹرول شیڈ کے مالک صفدر نے محمد عامر اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے ملازم محمد اکرام پر وحشیانہ تشدد کیا اور اس کے سر،بال، مونچھیں اور بھنویں مونڈ ڈالی۔پولیس تھانہ سٹی کبیروالا نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
کبیروالا‘پولٹری فارم مالک کا ملازم پروحشیانہ تشدد، مونچھیں،بھنویں مونڈ دیں
Aug 23, 2021